اسلام آباد

چینی قونصلیٹ پر حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہونے والے دہشتگرد حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں ۔ اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close