اسلام آباد

پی ٹی وی کی 54 ویں سال گرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی مبارک باد

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان ٹیلی وژن کی 54 ویں سال گرہ پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے پی ٹی وی کو 54 ویں سال گرہ پر مبارک باد دی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی وی کو سال گرہ کی دلی مبارک باد، پی ٹی وی ذمہ داری کے ساتھ خبریں عوام تک پہنچا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے ریاستی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے ذمہ داری کے ساتھ خبریں دیتے ہوئے ایک طویل سفر طے کر لیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ ملک سے باہر ناظرین کو بھی بہترین اور معیاری تفریح فراہم کرتا آ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close