اسلام آباد

100 دن میں وہ کام کئے جو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 65 سال میں نہیں کرسکیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں ملک کی بقاء کیلئے قلم چلانا جانتا ہوں تو ملک کی بقاء کیلئے بندوق چلانا بھی جانتا ہوں، 100 دن میں وہ کام کردیئے جو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 65 سال میں نہیں کرسکیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے 51 ارب روپے جو ایک اکاﺅنٹ سے ملے ہیں ان کا بتادیں، عذیر بلوچ کے کہنے پر کس طرح لوگوں کو عہدوں پر لگایا جاتا تھا، سوئس اکاﺅنٹس میں پڑے پیسوں کا بتا دیں، مسلم لیگ ن والے یہ بتائیں کہ نواز شریف خاموش کیوں ہیں اور مریم نواز کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیوں بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس 100 دن سے وزارت ہے، میں کوئی 65 سال سے اس ملک کا حکمران نہیں ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے 100 دن میں وہ کام کردیئے ہیں جو یہ 65 سال میں نہیں کرسکے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 65 سال میں ملک کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہ برباد کرنیوالے 100 دن کا حساب مانگ رہے ہیں، ان کی سوچ تھی کہ دو جماعتیں ملک پر راج کریں گی اور تیسرا کوئی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کی بقاء کیلئے قلم چلانا جانتا ہوں تو میں اپنے ملک کی بقاء کیلئے بندوق چلانا بھی جانتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close