دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری،مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہتے ہیں:وزیر خارجہ کا بھارتی صحافیوں سے خطاب
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، ماضی کوبھول کر مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ، پاکستان 70سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ میں بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں،پاکستان 70سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے ، سارک رکن ملکوں کاخطے میں اہم کردار ہے ، پاکستان اور بھارت خطے کے دو اہم ملک ہیں ، ماضی کو بھول کر مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرا ت کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،ہم مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہئے ، بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں پاکستان کے 75ہزار پاکستانی شہید ہوئے ، دونوں ملکوں کومشترکہ چیلنجز درپیش ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 123ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ، خطے میں ترقی امن سے مشروط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کوپائیدار امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرناچاہئے ، خطے کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہوئی ہے ، پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔