اسلام آباد

معاشی بحران حل کرلیا، ہر صورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں :وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے رواں سال کا معاشی بحران حل کرلیا ہے، ہر صورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے ، آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں۔
نجی نیوز چینل 92کے پروگرام ”جواب چاہئے“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تقرری میں غلطی یا کرپشن کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک کا گورنر ہٹایا جاسکتا ہے ، ہمیں فوری طور پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، حکومت پالیسی اور ٹیکسوں کے معاملات الگ کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی سے اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے خود مختار ہونگے ، معیشت بہتر کرنے کیلئے خسارہ ختم کرنے کی ضرورت ہے ، خسارے کوپورا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ایک آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں، اب ہرصورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے ، حکومت نے اس سال کا بحران حل کرلیاہے ، دوست ممالک سے بات کرنے سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کم ہے جس کے ذخائر کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close