اسلام آباد

100 دنوں کا اصل کریڈٹ بشریٰ بی بی کو جاتا ہے: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 100 دنوں کا اصل کریڈٹ بشریٰ بی بی کو جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا مجھ سے کسی نے پوچھا کہ 100 دن ہو گئے، وزیراعظم بنے تو کیا فرق نظر آیا؟

عمران خان نے کہا میں نے بتایا کہ گھر میں ٹی وی پر ظلم دیکھتا ہوں تو غصہ آ جاتا ہے، بشری بیگم ساتھ ہوتی ہیں تو میں کہتا ہوں کہ دیکھو کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا بشری بیگم کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، اپوزیشن کرتے ہوئے 22 برس ہو گئے ہیں، اب یاد ہی نہیں رہتا کہ میں وزیراعظم ہوں، مجھے بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں اصل کریڈٹ بشریٰ بیگم کو جاتا ہے، 100 روز میں ہفتے کو پہلی چھٹی لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close