Featuredاسلام آباد

کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے بھارت یہ باور کرلے کہ کشمیر کو فوج سے فتح نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ واحد راستہ امن ہے اور دروازے امن کیلئے بنائے ہیں لیکن کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے،ہندوستان کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن بھارت یہ باور کرلے کہ کشمیر کو فوج سے فتح نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اور بھارت کشمیر پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں ، انہیں جب تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں درد محسوس ہوتا ہے۔ کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کا معاملہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close