اسلام آباد

فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی سب سے حیران کن وجہ بتا دی

آج صبح صبح ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد 142 روپے تک پہنچ گیا تاہم اس میں چند گھنٹوں کے بعد چا ر روپے کمی آئی اور ڈالر 138 روپے پر آ گیاہے تاہم اس اتار چڑھاﺅ پر کا ذمہ داری فیصل واوڈا نے بلیک مارکیٹ کو قرار دیدیا ہے ۔
کراچی میں جاری آئیڈیاز نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیو نکہ یہ کل یا پرسوں واپس آ جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے جسے کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈالر کے اچانک پرواز کے باعث قرضوں میں یک دم 760 ارب اضافہ ہوا تاہم چندگھنٹوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں چار روپے کمی دیکھے میں آئی جس کے باعث قرضوں میں ہونے والے اضافے میں بھی کمی آئی
اس موقع پر گورنر پنجاب اور سندھ بھی فیصل واوڈ اکے ہمراہ تھے ، عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ سکیم کا اعلان ہو چکا ہے ،سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہاہے ، ہاﺅسنگ سکیم مرحلہ وار کراچی میں بھی پہنچے گی ، وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں بھی ہوں ۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت کے منصوبے میں ساتھ مل کر چلنے میں کیا برائی ہے ، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close