ڈیم فنڈ کیلئے مزید 5کروڑروپے اکٹھے، کوئی اہلکاربغیر ٹکٹ کسی مسافر کو سفر کرواتے پکڑا گیا تو ملازمت سے نکال دیاجائے گا: شیخ رشید
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے بتایاہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے مزید پانچ کروڑ روپے اکٹھے کر لیے گئے ہیں، ہم کسی کی نوکری کیخلاف نہیں لیکن اب بغیرٹکٹ مسافرکیساتھ پولیس یاریلوے عملہ بھی ہواتوملازمت سے نکال دیاجائےگا۔
ریلوے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے، سیاحت کے لیے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک سٹیم انجن چلائیں گے ، ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20فیصدبڑھی ہے۔انہوں نے بتایاکہ 7 ڈویژنل شہروں کے سٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائےگی، 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کااضافہ ہواہے اور اب تک محکمے میں ایک ارب روپے کے غیرضروری اخراجات میں کمی کی ہے۔وفاقی وزیر کاکہناتھاکہ سال میں 10 ارب روپے بزنس کاہدف ہے،پوراکریں گے، سیاحت کیلئے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلارہے ہیں۔شیخ رشید نے بتایاکہ 100 دن کےاندر 10 ٹرینیں چلانےکاوعدہ پوراکردیا،اب خراب پٹریوں اوربوگیوں کی مرمت شروع کررہے ہیں۔