اسلام آباد

پاک فوج نے پاکستان کے دشمن حاکم کو ہلاک کر دیا ، یہ کون تھا ؟

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج دہشتگردوں کا خاتمہ جاری رکھے ہوئے ہے اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگرد حاکم کو ہلاک کر دیاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موچھی وال میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد حاکم کو ہلاک کر دیا ہے ۔حاکم نے چھ شہریوں کو خفیہ مقاصد کیلئے یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں بازیاب کروا لیا گیا ہے اور تمام شہری محفوظ ہیں ، حاکم خود کار ہتھیاروں سے لیس تھا ۔آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close