Featuredاسلام آباد

پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کے منفی پروپیگنڈے پر افسوس ہے، پاکستان کا یہ قدم سکھ بھائیوں کی سہولت اور باباگرونانک کےجنم دن کیلئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ کرتارپور سے متعلق قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے، کرتارپور معاملے پر سکھ کمیونٹی نے پاکستان کو سراہا ہے، پاکستان آئندہ برس بابا گرونانک کاجنم دن منانےکیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی احسن کوشش کے خلاف بات کرنے والے اینٹی پاکستان ہیں جو ناکام ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر کو کرتارپور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس میں بھارت کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت ایک خاتون وزیر ہرسمرت کور بھی شریک ہوئی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اقدام پر منفی پروپیگنڈا کیا اور ساتھ ہی نوجوت سدھو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close