اسلام آباد
’وزیر خزانہ نے استعفیٰ دیا نہ دینے کا فیصلہ کیا ‘
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔