اسلام آباد

حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی سوا 7لاکھ تک کا علاج کراسکیں گا، وزیر صحت عامرکیانی

اسلام آباد : وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کا کہنا ہے کہ شہری کی صحت وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ سے عام آدمی سوا 7لاکھ تک کا علاج کراسکیں گا، کوشش ہے 2019 کے اختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عامرکیانی نے نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو کی بڈنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت کارڈسےعام آدمی کا سوا7 لاکھ تک کا علاج ہوگا اور شہری سرکاری یانجی اسپتال سے علاج کراسکیں گے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ بڑھتی غربت کی وجوہات میں سےایک صحت پرغیرمعمولی اخراجا ت ہیں، ہیلتھ اسکیم پر عملدرآمد سے 8 کروڑ افراد کا اندراج ہوگا، وزیراعظم کی خواہش پر صحت کارڈ کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے۔کوشش ہے2019کےاختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں

عامر کیانی نے کہا بڈنگ کیلئے 2انشورنس کمپنیوں نے کوالیفائی کیاہے، فیزٹومیں ایک کروڑ40لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈجاری کیاجائےگا، پروگرام سے 8کروڑ 40 لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے، نیشنل ہیلتھ پروگرام کے فیز ٹو کا تخمینہ 33 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کےلئے شہری کی صحت سب سےضروری ہے، شہری کی صحت وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے2019کےاختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں۔

وفاقی وزیرصحت نے کہا چیف جسٹس نےشعبہ صحت سےمتعلق متعدد ایشوزپرازخودنوٹس لئے، پاکستان میں نرسزکم ہیں اورڈاکٹرززیادہ ہیں، ملک میں عالمی معیارکی اولین نرسنگ یونیورسٹیزبنانےجارہےہیں، اسلام آباد میں 4بڑےسرکاری اسپتال کی تعمیرکی جائےگی ، سرکاری اسپتالوں پر3ماہ میں کام کاآغازہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ پر2فیصدگناہ ٹیکس لگائیں گے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےنئےڈرافٹ پرکام جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close