اسلام آباد

سینی گال کا پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

سینی گال کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش اور ایگری کلچر مشینری سمیت چمڑے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینی گال کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سینی گال کے پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے سینی گال کو ایگری کلچر مشینری سمیت چمڑے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے وفاقی وزیر تجارت جلد سینی گال جائیں گے۔

سینی گال میں پاکستانی بینک کھولنے اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان نے سینی گال کو انٹیلی جنس شیئرنگ، منشیات، انسانی سمگلنگ روکنے، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون اور سینی گال کے طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کیلئے سکالر شپ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چینی ا ور سیمنٹ کے کارخانے لگانے میں مدد دے سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close