سپیکر کو نواز شریف سمیت تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجواناچاہیے تھے : خورشید شاہ
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف سمیت تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دینا چاہیے تھےسیاسی حالات اچھے نظر نہیں آرہےحکومت کے تمام وعدے جھوٹے تھے۔۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناتھا کہ سپیکر کا غیر جانبدار کردار ہونا چاہیئے رضاربانی نے کبھی ایسی بات نہیں کی کہ جانبداری نظر آئے وہ اکثر مسلم
لیگ کی حمایت کر جاتے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ۔ حکومت نے تمام جھوٹے وعدے کیےحکومت کے اندر کوئی سنجیدگی نہیں ہے ہمارے پانچ سال میں ایک بار بھی کورم نہیں ٹوٹا بار بار کورم ٹوٹنے کے ذمہ دار نوازشریف ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ تجویز ہے کہ اسمبلی کی مدت چار سال ہونی چاہئیےاگر ایسا ہو جائے تو جمہوریت مزید مستحکم ہو گی اور حکومتوں کے لئے اپنی مدت پوری کرنا آسان ہو گا۔