اسلام آباد
پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کی حمایت کا الزام، وائس آف امریکہ کی ویب سائیٹ بند
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان میں اپنی ویب سائٹ کی بندش کی تائید کی ہے۔ امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتا رہا ہے۔