اسلام آباد

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا احتجاج، بی بی سی کا اسد عمر کا مکمل انٹرویو چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے انٹرویو کو ایڈیٹ کر کے بھارتی دہشت گرد کلبوشن کا ذکر نکالنے پر بی بی سی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے مکمل انٹرویو دوبارہ نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے نشاندہی کی تھی کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے وفاقی وزیر خزانہ کا انٹرویو ایڈٹ کیا اور اُس میں سے بلوچستان دہشت گردی سے متعلق سوال کو کلبھوشن کے ذکر کی وجہ سے کاٹ دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام ہارٹ ٹاک کے اینکر نے وفاقی وزیرخزانہ سے بلوچستان بدامنی کا سوال کیا تو اسد عمر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا حوالا دیا۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارہ انٹرویو کے آڈیو کو ایڈٹ کرنا بھول گیا جس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے، جس کا اعتراف کلبھوشن نے خود کیا۔ پاکستانی نشریاتی ادارے اے آروائی نیوز کی نشاندہی پر بی بی سی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو سے کلبھوشن کا ذکر تکینیکی معاملے اور طوالت کی وجہ سے نکالا، اس میں سینسر شپ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ بی بی سی نے مزید وضاحت پیش کی کہ اسد عمر کا مکمل انٹرویو کلبھوشن کے ذکر کے ساتھ دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close