وزیراعظم سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلوکی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ،سلیمان سوئلو نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک صدرکاخیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر بھی موجودتھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلونے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورعالمی امور پربات چیت ہوئی ،سلیمان سوئلو نے ترک صدرکاخیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔ملاقات میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پربات چیت ہوئی، سلیمان سوئلوکی وزیراعظم کودورہ ترکی کی دعوت بھی دی، وزیراعظم نے ترک صدرودیگرقیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو آج صبح پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔