اسلام آباد
پاکستان نے بھارتی جاسوس رہا کردیا
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیاہے،حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا گیا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا،حامد نہال انصاری کو واپس بھارت بھجوادیاجائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی، ملزم کی سزا پوری ہونے رہا کردیاگیا۔