اسلام آباد

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پیر کو ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کینیڈین ہائی کمشنر کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close