اسلام آباد

احتساب عدالت ،نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ،24 دسمبر کو سنایا جائیگا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں نئی دستاویزات پیش کیں،خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات حسن نواز کی کمپنیوں سے متعلق ہیں ،نئی دستاویزات لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ برطانیہ سے تصدیق شدہ ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے جج احتساب عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش ہو تا رہاہوں پھر اسحا ق ڈارکیس کو ڈیل کر رہا تھا ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ بہت خوش نظر آ رہے ہیں،افضل قریشی نے کہا کہ سر ایک سال اکٹھے کام کیا ہے مانوسیت ہو ہی جاتی ہے ،خواجہ حارث نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا جو چیزیں رہ گئی ہیں جوا ب الجواب میں دے دوں گا۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے تنخواہ وصولی تسلیم نہیں کی،نوازشریف کاکیپٹل ایف زیڈای میں اعزازی عہدہ تھا،ہمارایہی موقف رہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی تنخواہ نہیں لی،سپریم کورٹ نے قابل وصول تنخواہ کواثاثہ قراردیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ کیپٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت ویزہ مقاصدکیلئے تھی،خواجہ حارث نے جہانگیرترین نااہلی کیس کا حوالہ بھی پیش کیا۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ تنخواہ سے متعلق موقف درست مان لوں تواس کاکیس سے کیاتعلق؟خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ملازمت ثابت ہورہی ہے ملکیت نہیں،عدالت کااکثریتی فیصلہ ہمیشہ اصل فیصلہ ماناجاتا ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ 3 ججزنے جے آئی ٹی بنوائی،فیصلہ بھی جے آئی ٹی رپورٹ دیکھ کرسنایا،نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ فیصلے پر 28 جولائی کو5 ججزنے دستخط کئے،فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث کے جواب الجواب مکمل ہو گئے،نیب پراسیکیوٹرکے ریفرنس میں حتمی دلائل شروع ہو گئے ،نیب پراسیکیوٹر کا کہا ہے کہ 10 سے 15 منٹ میں دلائل مکمل کرلوں گا۔
خواجہ حارث کے دلائل پرنیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے آج کچھ دستاویزات عدالت پیش کیں، دستاویزات نوازشریف کی دسترس میں تھیں،منی ٹریل کی دستاویزہوتی توپیش کی جاسکتی تھیں،سردارمظفرنے کہا کہ نوازشریف نے جان بوجھ کردستاویزات پیش نہیں کیں۔جبکہ نیب پراسیکیوٹراکرم قریشی نے کہا کہ جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے فیصلے کواقلیتی نہیں کہاجاسکتا،جسٹس آصف سعیدکے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ نہیں تھا،اکرم قریشی نے کہا کہ خواجہ حارث نے کہاریفرنس سے پہلے تفتیش ہوچکی تھی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close