اسلام آباد

غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراءمیں ملوث نادرا کے 2اہلکار گرفتار

وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر ایف آئی اے نے کراچی اورا سلام آباد میں بیک وقت کارروائی کی اور غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنوا کر دینے میں معاونت کرنے والے نادرا کے 2اہلکارگرفتار کر لیے

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر نادرا کے اہلکار کامران اور راﺅ وسیم کو پکڑا گیا ہے ۔ کامران کراچی کا رہائشی ہے اور 2003سے نادرا میں تعینات ہے جبکہ راﺅ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جو چوہڑ چوک میں نادرا آفس میں تعینات تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راﺅ وسیم 2004سے نادرا کا ملازم ہے تاہم گرفتار دونوں ملزمان نے کئی غیر ملکی باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنوا کر دینے میں مدد فراہم کی ۔گرفتار ملزمان سے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close