اسلام آباد

جنوبی پنجاب کوترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کوترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،جنوبی پنجاب کوہرجگہ زیادہ نمائندگی دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بہاولپورڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق اورچیف وہپ عامرڈوگربھی موجودتھے،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں انتظامی خودمختاری سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب کوترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،جنوبی پنجاب کوہرجگہ زیادہ نمائندگی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارامقصدپاکستان کوحقیقی فلاحی ریاست بناناہے،نچلے طبقے کواوپرلایاجائےگا،وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے نظریے پراعتماد کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close