زرداری اور نواز کی گرفتاری پر مشترکہ تحریک کا امکان موجود ہے
اسلام آباد: خورشید شاہ کا کہنا ہے آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری پر مشترکہ تحریک کا امکان موجود ہے، پارٹی قیادت کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، صنم بھٹو کو سیاست سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف براہ راست کوئی الزام نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے، آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو انکی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، حکومت خود مڈ ٹرم انتحابات اور غیر یقینی باتیں کرتی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا ہے، سعودی عرب سے بھی حکومت کو ایک ارب ڈالر ملے ہیں، عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ثبوت پیش کرنے ہونگے۔