اسلام آباد
نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت میں ہی سنیں گے
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جاکر سنیں گے۔
اسلام
آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر
بروز پیر کو سنائے گی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت
جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا ءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے محفوظ کیا ہے۔