نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ؛ اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا اور اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
اس موقع پر 1400 پولیس افسران و سیکیورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔ آنسو گیس کے 400 اضافی شیل، ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈ ا بردار 12 اسپیشل اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔ چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانٹیرنگ کر یں گے۔