Featuredاسلام آباد
نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر مبینہ طور پر خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ شپ پر عدالتی فیصلے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، اللہ سے پوری امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آنے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، ملاقات کے دوران پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔