Featuredاسلام آباد

قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منا رہی ہے

اسلام آباد: قوم آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یو م پیدائش روایتی جوش جذبے سے منا رہی ہے ، عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک کے طول وعرض میں تقریبات کااہتمام کیاجائیگا ۔تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک مختلف مقامات پر تقریبات کاانعقادکیا جائے گا جن میں قائد اعظم محمد علی جنا ح کے سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے جائیں گے اوربابائے قوم کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور پاکستان کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اورشبانہ روز جدوجہد پر روشنی ڈالی جائیگی۔ پاکستانی قوم ہر سال بابائے قوم کے یوم پیدائش 25دسمبر کو یہ عہدکرتی ہے کہ وہ پیارے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت اورلگن کے ساتھ کام کرے گی اور پاکستان کوحقیقی معنوں میںایک اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنا کردم لے گی جس کا خواب بابائے قوم نے دیکھا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close