Featuredاسلام آباد

حکومت نے آصف زرداری، بلاول اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 172 افراد کی فہرست جاری کردی جس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے نام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فہرست میں سابق صدرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ملک ریاض حسین لوائی، امتیاز شیخ، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ، سہیل انور سیال، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی، قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود سمیت 172 لوگوں کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس 31 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران، آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close