سندھ میں پیپلز پارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں، سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلیٰ کا نام بھی ”شاہ“ ہی ہوگا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، فیصل واوڈا پیپلزپارٹی کے فاورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں، وفاقی وزیر بالفرض سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلی کا نام بھی شاہ ہی ہوگا۔
وفاقی وزیر فیصل واڈا نے گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں صوبے کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے فیصل واڈا نے بتایا کہ انہوں نے گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں کیونکہ ذمہ داریاں آ سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت کے گھر بھی اہم میٹنگ ہو گی، اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کر دیا ہے۔