اسلام آباد
پاکستان سے غربت،جہالت،ناانصافی اوربدعنوانی ختم کریں گے، وزیراعظم کا سال نو کے آغاز پر پیغام
وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے غربت، جہالت،ناانصافی اوربدعنوانی ختم کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں 4 برائیوں کے خاتمے کیلئے جہادکے عزم کااعادہ کرتے ہیں،ملک سے غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی ختم کریں گے، ان کا کہناتھا کہ انشااللہ 2019 پاکستان میں سنہری دورکاآغازہے۔