فیصل واوڈا نے صحافیوں کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا ہی بائیکاٹ کر دیا اور پھر۔۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو سوالوں کے دوران صحافیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا ہی بائیکاٹ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافیوں نے سوال کیا تاہم وفاقی وزیر کے سخت لہجے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کیا ۔ فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کی لیکن رپورٹرز نے کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا ۔فیصل واوڈا پھر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔
فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی دباو¿میں نہیں آئیں گے،مکمل توجہ کام پرہے، کچھ لوگوں کے منفی ایجنڈے کے باعث ڈیم نہیں بن سکے، مہمندڈیم وقت سے پہلے شروع اورجلدمکمل ہوگا، کسی کوپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنے دیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ کسی ملزم کوجوابدہ نہیں ہوں،پہلے وہ اپناحساب دیں، اپنی وزارت کوکہہ دیاایک دن کے نوٹس پرہرگزجواب نہیں دیاجائےگا،پیرکوخط آیاکہ منگل کوپی اےسی میں جواب دیاجائے۔