Featuredاسلام آباد

ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط کرلیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کے کے ایف کی جن جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے ان میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی لین دین کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کے فلاحی ادارے کی کل 29 جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے 3 ارب روپے ہے۔

ایف آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان فلاحی اداروں کی جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو مبینہ طور پر برطانیہ بھیجا جاتا رہا جس کے لیے 6 کے قریب سہولت کاروں کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو سہولت کار کے طور پر استعمال کیا گیا ان میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، سابق رکن قومی اسمبلی سہیل منصور، سینیٹر احمد علی وغیرہ شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی سے ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان کے اہلِ خانہ کو فراہم کی جانے والی امداد میں کٹوتی نہیں کی گئی اور بلاتعطل یہ رقوم جاتی رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کے کے ایف کی جو جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان کی تعداد 29 ہے اور یہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں کے کے ایف نے بھتہ خوری سے حاصل ہونے والی رقم سے یہ جائیدادیں بنائی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close