اسلام آباد

نیپرا نے ملک کے مختلف شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے ملک کے مختلف شہروں میں چند روز سے جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزارت توانائی متعلقہ اداروں کو ہدایت دے کہ معاملہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے لیکن اس کے باجود کراچی اور لاہور سمیت دیگر مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close