Featuredاسلام آباد

بانی ایم کیو ایم کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بھی شرکت کریں گے۔

مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ اور وزارت قانون اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے لیے انٹرپول سے رابطے کی منظوری دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close