اسلام آباد

کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنی تمام تر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری بھارت سے اپنا حق چھین کر رہیں گے۔ بھارت انسانیت سوز مظالم کے ذریعے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو کسی صورت نہیں دبا سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close