Featuredاسلام آباد

عمران خان کی حکومت ناکام ہے، بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے: خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت ناکام ہے، ملک میں مہنگائی و جرائم کا راج جبکہ کرپشن نے اَت  مچائی ہوئی ہے، بلند و بانگ دعوی کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے اور حقیقی جمہوری جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر کواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے میاں نوازشریف کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ ن گھبرانے اور ڈرنے والی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی،غربت اور ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے،سردیوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  نےعوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور پوری قوم اس صورتحال سے تنگ آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہملک میں مہنگائی اور جرائم کا راج ہے،بلند دعوی کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے اور حقیقی جمہوری جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close