اسلام آباد

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس تحقیقات میں استثنیٰ نہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی پر تمام اعتراضات کو مسترد کردیا ہے، جے آئی ٹی کی تجویز تھی کہ معاملہ نیب کو بھیج دیں اور عدالتی فیصلہ بھی یہی آیا ہے، جے آئی ٹی برقرار رہے گی اور نیب کی معاونت کرے گی، اب ملزمان کو ہر معاملے کی جوابدہی نیب کے سامنے کرنی پڑے گی اور نیب کے سامنے جواب نہ دینے پر ریفرنسز دائر ہوں گے، تمام بینیفشری سے بھی سوال و جواب ہوں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے نیب کو دو ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، معاملہ اس مرحلہ میں چلا گیا جس کے بعد یا پلی بارگین ہوگی یا ریفرنس ہوگا، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو تحقیقات میں کوئی استثنیٰ نہیں، عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے نکلا جائے گا لیکن تحقیقات جاری رہیں گی، پلاٹوں کی زمین پر قبضے کا جواب دینا ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب یہ موقف نہیں چلے گا کہ لوگ ہم سے عقیدت رکھتے ہیں جو سفری اور دیگر اخراجات اٹھاتے ہیں، آپ سے عقیدت رکھنے والے آج ایک کمپنی سے 90 کمپنیاں بنا چکے ہیں، اومنی گروپ کو سب چیزیں کیوں دی جاتی رہیں اس کا جوابدہ ہونا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close