اسلام آباد

نوازشریف نے سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائرکردی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی سزا معطلی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خواجہ حارث نے دائر کی ، خواجہ حارث نے درخواست میںموقف اختیار کیا ہے کہ شفاف ٹرائل ہر پاکستانی کا حق ہے،بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے خواجہ حارث کی درخواست وصول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ اپیل کی سماعت مقرر ہونے تک سزا معطلی کی درخواست کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close