اسلام آباد
شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی۔ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے درخواستیں سپیکر افس میں جمع کروائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس چودہ جنوری کو شروع ہوگا۔سپیکر اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر اور سعد رفیق کے پروڈکشن ارڈرز جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔