اسلام آباد
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ
پاکستان ویوز (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد تمام ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ حکومت سے بھی ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔