اسلام آباد
علیمہ باجی نے پارٹی فنڈزسے اربوں کی جائیداد خریدی
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دارہیں ،کن ذرائع سے اربوں کی جائیداد خریدی گئی
مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر کہناتھا کہ علیمہ باجی کے ذرائع تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں ،علیمہ باجی نے پارٹی فنڈزسے اربوں کی جائیداد خریدی ۔
انہوں نے کہا کہ فوادچودھری آئیں بائیں شاہیں نہ کریں،چوری کاجواب دیں،وفاقی وزیر بتائیں ،مریم نواز کتنی باروزیراعظم رہیں ؟