اسلام آباد
وزیراعظم عمران خان شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت
پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔