اسلام آباد

اپوزیشن نے منی بجٹ کو مسترد کردیا، شدید احتجاج کا ارادہ

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

منی بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے منی بجٹ کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب ،رانا تنویر رانا ثنااللہ ،نوید قمر خورشید شاہ ،شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور میر حیدر ہوتی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت تیسرامنی بجٹ پیش کرنےجا رہی ہے، حکومت رفارمزکے نام پرٹیکسزمیں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہے،حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کشکول اٹھانے کے بجائے خودکشی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈتوڑ دیا،ہم جے آئی ٹی رپورٹ سے بالکل مطمئن نہیں ہیں،یہ رپورٹ صرف بیان بازی ہے اورکچھ نہیں،ق لیگ کاحکومت کےساتھ معاملہ اندرونی ہے،پی ٹی آئی کی کے پی اورسندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں بہت فرق ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے منی بجٹ میں 70 ارب روپے کے ٹیکس لگائے،حکومت اب مزید 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔

اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ قبول نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close