پاکستان میں نئی ویزہ پالیسی متعارف کروانے کا اعلان
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سیاحت کیلئےجنت ہےجس کے فروغ کے لیے پاکستان میں نئی ویزاپالیسی متعارف کروارہےہیں،جب کہ 175 ممالک کوای ویزاکی سہولت مہیاکررہےہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہاسٹوڈینٹس کیلئےویزاپالیسی بڑھادی گئی ہےجب کہ غیرملکی صحافیوں کیلئے بھی آسان ویزاپالیسی متعارف کروارہےہیں،پاکستان آمد پر50ممالک کےباشندوں کوویزاجاری کیاجائےگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کوچلانا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے، وزیراعظم ایوان میں آتےہیں تواپوزیشن کارویہ مختلف ہوجاتاہے،ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےعمران خان کوسلیکٹڈوزیراعظم کہا، ہمیں پارلیمنٹ کااحترام ہےمگر اپوزیشن کو بھی وزیراعظم کااحترام کرناہوگا ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کے حل میں پاکستان کردار ادا کررہا ہے اور آج پوری دنیا عمران خان کو دیکھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کابیڑہ غرق کرنیوالے آج ہمیں لیکچردیتےہیں، میں نےکسی کوبُرانہیں کہااورنہ کوئی گالی دی، میں صرف شہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنانےکامخالف تھااصولی طور پر ان کو جیل میں ہونا چاہیےجتنا پروٹوکول شہباز شریف کے پاس ہے کسی وفاقی وزیر کے پاس بھی نہیں۔