اسلام آباد

روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے، مشترکہ جنگی مشقیں کل سے شروع ہوں گی

راولپنڈی: پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے کہ اور اس سلسلے میں روسی بری فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ 

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا جب کہ اس سلسلے میں روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔

 

2222

333

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close