اسلام آباد

فواد چودھری سے پارٹی عہدہ واپس، عمر سرفراز چیمہ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیم نو کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فواد چودھری سے پارٹی عہدہ واپس لیکر انکی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے عمر سرفراز چیمہ کو تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کی بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان کیلئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے بھرپور اظہار اعتماد اور مرکزی تنظیم میں اہم ذمہ داری سونپنے پر چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اور پارٹی عہدہ رکھنے والے باقی ماندہ لوگوں سے پارٹی عہدے واپس لے کر انکی جگہ نئے عہدیدار تعینات کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close