اسلام آباد

مراد علی شاہ جیسے درباری نون لیگ میں بھی تھے، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی نااہلی کیس کا فیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا، مراد علی شاہ جیسے درباری نون لیگ میں بھی تھے، دیکھ لیں نون لیگ کا کیا حشر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست منظور کرنے پر ہائیکورٹ کا شکرگزار ہوں، کیس کا فیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ آصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل ہوں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے اثاثے اور نیویارک کے اپارٹمنٹ چھپائے، جبکہ مہرین شاہ کو فرنٹ مین کی طرح استعمال کیا گیا، اگلی سماعت پر نوٹس جاری ہوںگے، آصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل ہوں گے۔ وزیراعلٰی سندھ کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا مراد علی شاہ کو پاکستان ڈوبتا نظر آ رہا ہے سندھ نہیں؟ وہ اچھل کود اسمبلی کی بجائے اپنی قیادت کے سامنے کرتے اور اومنی گروپ میں بےنامی اکاؤنٹس سےمتعلق پوچھتے؟ پیپلز پارٹی کا مستقبل چاہتے ہو تو آصف زرداری سے سوال کرو۔

ان مزید کہنا تھا کہ آپ کو وزیراعلٰی اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کہ سندھ کے عوام نیچے جائیں اور آصف زرداری کے اثاثے اوپر، مراد علی شاہ جیسے درباری نون لیگ میں بھی تھے، مفت مشورہ دیتا ہوں نون لیگ کا حشر دیکھیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے کا آغاز ہو رہا ہے، کیس میں کورٹ کے اعتراضات دور ہو گئے ہیں، اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرکے قوم کو دھوکا دیا گیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ معزز عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، سیاست سے جھوٹ، فریب اور دھوکا دہی کا خاتمہ کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے کا آغاز ہو رہا ہے، کیس میں کورٹ کے اعتراضات دور ہوگئے ہیں، اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرکے قوم کو دھوکا دیاگیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ معزز عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، سیاست سے جھوٹ، فریب اور دھوکا دہی کا خاتمہ کریں گے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواستوں پر رجسٹرار  آفس کے اعتراضات ختم کردیئے اور درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا جبکہ درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواستیں دائر کیں تھیں، جس میں اثاثے چھپانے اور غیر قانونی طریقے سے بلٹ پروف گاڑی رکھنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close