اسلام آباد
وفاقی وزیر مذہبی امورحج ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حاجیوں کےلیےسعودی حکومت کےتعاون سے بہترین انتظامات کیےگئےتھےاور ان کی جانب سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملیں۔آئندہ سال حج پالیسی کےلیے باقاعدہ ایکٹ بنائیں گے۔
وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا کہ اب تک 17 ہزارحاجی فریضہ حج کی ادائیگی کےوطن واپس پہنچ چکےہیں،باقی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔حج فلائیٹس میں تاخیر کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جن ایئرلائنز کی پروازوں میں تاخیرہوگی انہیں جرمانہ کیاجائےگااور ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سال منیٰ اورعرفات میں حاجیوں کےلیے تین وقت کا کھانا فراہم کریں گے۔