ملک ریاض کا نام آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہی کی وجہ سے ای سی ایل نکالا گیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کہ آصف علی زرداری کے خلاف ایک بڑا گواہ بیرون ملک چلا گیا ہے؟، کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی وعدہ معاف گواہ بیرون ملک جا سکتا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ واضح رہے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی تھی۔ حکومت نے 28 جنوری کو ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اب انہیں ایک ماہ کے لئے علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی۔
گذشتہ دنوں جب اسی سے متعلق جب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے پوچھا گیا کہ ملک ریاض کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے کہ آخر ملک ریاض کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا اور کس کے دباؤ کی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جن کا یقین اللہ پر ہوتا ہے وہ نہ تو ڈرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آتے ہیں۔
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور جب کسی بھی شخص کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے تو اس کا ایک مکمل طریقہ کار ہوتا ہے، اگر وہ ملک سے باہر جانا چاہے تو وہ مکمل قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملک سے باہر جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ملک ریاض نے کروڑوں روپے کی رشوت دی اور بلاول ہاؤس بھی بالکل مفت میں بنایا، اس کے بدلے میں ملک ریاض کو کئی ہزار ایکڑ زمین دی گئی۔